بھارت کی سیالکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شہری جاں بحق8 زخمی، کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا،چناب رینجرز کی بھر پو ر جو ابی کا روا ئی دشمن کی گنیں خا مو ش ہو گئیں

پیر 21 جولائی 2014 06:04

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)سیالکوٹ کے چاروہ اورسچیت گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے ایک شہر ی جا ں بحق جبکہ 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 8 زخمی ہوگئے ، کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق گذشتہ شب ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے چاروہ اور سچیت گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری اورفائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے نہ صرف بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا بلکہ شہری آبادی پر مارٹر گولے بھی برسائے۔

بھارتی فائرنگ کی زد میں آ کر گا و ں ٹٹھی میں ایک شہر ی جا ں بحق جبکہ 2 خواتین اور ایک بچے سمیت8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی جارحیت سے کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا جبکہ بھا رت کی جانب سے لا ئن آ ف کنٹر ول پر مسلسل فا ئر نگ کے واقعا ت کے بعد پلیگ میٹنگ بھی بلا نے کا مطا لبہ کر دیا گیا ۔ 4 دنوں سے جاری بھارتی جارحیت کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔