شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں مزید28دہشتگرد ہلاک،6ٹھکانے تباہ ،خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، خاصہ دار فورس کے2اہلکار شہید

پیر 21 جولائی 2014 06:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں مزید28دہشتگرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں کے چھ ٹھکانے تباہ کردئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی اتوار کی علی الصبح بمباری سے دہشتگردوں کے 6ٹھکانے تباہ ہوگئے،فضائی کارروائی میں28 مقامی اور غیر ملکی دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مسلسل پیشرفت ہورہی ہے۔ادھرخیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ سے خاصہ دار فورس کے2اہلکار شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چار ماروں روڈ پر نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس سے 2سیکورٹی اہلکار عبدالرحمان اور عبدالوہاب شہید ہوگئے۔