رات کی تاریکی میں جھنڈا لہرانا جرم ہے، شیخ رشید ، جو لہرائے گا اور سلوٹ کرے گا اس کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا، حکومت نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کا ستیاناس کردیا ہے ، اظہار خیال

اتوار 20 جولائی 2014 08:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو رات کی تاریکی میں جو جھنڈا لہرائے گا اس کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا ، حکومت نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کا ستیاناس کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2002ء کے رولز اور 1981ء میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رات کے اوقات میں قومی پرچم نہیں لہرایا جاسکتا ۔ اندھیرے میں جھنڈا لہرانا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی رات کی تاریکی میں جھنڈا لہرائے گا اور سلوٹ کرے گا اس کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا رات کی تاریکی میں قومی پرچم لہرانا جرم ہے ۔