حافظ طاہر اشرفی نے طاہر القادری کے ساتھ مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا ،طاہر القادری سے بہت سارے مسائل پر مناظرے کی ضرورت ہے لیکن وہ قیامت کی صبح تک مناظرے کیلئے نہیں آئیں گے،بیان

اتوار 20 جولائی 2014 08:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے طاہر القادری کے ساتھ مناظرے کا چیلنج قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے طاہر القادری کے ساتھ ان کے چودہ سوالوں پر مناظرے کا چیلنج قبول کرنے کو تیار ہیں بلکہ طاہر القادری کے ساتھ اس کے علاوہ دیگر کئی مسائل پر مناظرہ بھی ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید کے بیان ”طاہر القادری سے مناظرہ کیلئے حافظ طاہر اشرفی ہی کافی ہیں “پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین نے کہا ہے کہ طاہر القادری سے بہت سارے مسائل پر مناظرے کی ضرورت ہے لیکن طاہر القادری قیامت کی صبح تک مناظرے کیلئے نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ذرائع ابلاغ کے دوست طاہر القادری کو لے آئیں تو ہم مناظرے کیلئے تیار ہیں ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ طاہر القادری ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :