غزہ کے بچوں کو آج سوات جیسی صورتحال کا سامنا ہے،ملالہ یوسفزئی ، سب کو مل کر پرتشدد اور معصوم شہریوں اور بچوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرنی چاہیے ،بیا ن

اتوار 20 جولائی 2014 08:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء) ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ غزہ کے بچوں کو آج سوات جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ عالمی برادری فوری طور پر جنگ بندی کرائے۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان خون ریزی لڑائی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہ مرنے والے اور زخمی ہونے والے افراد زیادہ تر عام شہری ہیں سب کو مل کر پرتشدد اور معصوم شہریوں اور بچوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی سوات میں جنگ کے تباہ کن تشدد کا سامنا کر چکی ہیں۔