آنے والے دنوں میں بجلی کے تعطل میں اضافے کی خبر بنیاد ہے‘ ترجمان وزارت پانی و بجلی

اتوار 20 جولائی 2014 08:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء) ترجمان وزارت پانی وبجلی نے وضاحت کی ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کے تعطل میں اضافے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر بالکل بے بنیاد ہے جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ ایسی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت نے تمام ڈسکوز کو ہدایت کی ہے کہ عید کے دونوں میں لوڈ منیجمنٹ کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی منصوبہ تیار کیا جائے ترجمان نے کہا کہ وزارت نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ مقامی سطح پر ٹرپنگ کے مسئلے کے حوالے سے صارفین کی شکایات کو موثر انداز سے دور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :