14 اگست کو آزادی مارچ ہر قیمت پر ہوگا،تحریک انصاف کے کارکن سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے ہمارا راستہ روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج حکومت کو بگھتنا پڑیں گے، ہمارے قافلے انتظامیہ نے روکے تو انتظامیہ کو اس کا سختی سے جواب دیں گے، افطار ڈنر سے خطاب

اتوار 20 جولائی 2014 08:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء) تحریک انصاف پاکستان کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو آزادی مارچ ہر قیمت پر ہوگا اور تحریک انصاف کے کارکن سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے ہمارا راستہ روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج حکومت کو بھگتنا پڑیں گے ہمارے قافلے انتظامیہ نے روکے تو انتظامیہ کو اس کا سختی سے جواب دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف ضلع ساہیوال کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا پیپلز پارتی اب بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی نہیں رہی اس لئے سرکاری اپوزیسن پارٹی بن چکی ہے اور زرداری پارٹی زوال پذیر ہے

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سونامی مارچ کے اعلان کے بعد حواس باختہ ہوچکی ہے انہوں نے امریکہ کے جاسوس طیاروں کی شمالی وزیرستان میں تازہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کی اور حکمرانوں کی بزدلی قرار دیا اور پاکستان کے معاملات میں امریکہ کی مداخلت بند کی جائے انہوں نیفلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا اور پاکستان کے دفتر خارجہ کی خاموشی حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد‘ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف پنجاب ریجنل صدر رائے حسن نواز ایم این اے اور ضلعی صدر شکیل خان نیازی نے کہا ہے کہ یونین کونسل سے لے کر مرکزی عہدیدار بھی قافلوں میں شامل ہوکر آزادی مارچ میں شرکت کریں گے اور بزدلی کا راستہ اختیار کرنے والے ہمارے ساتھی نہ رہیں گے۔