انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر99روپے کے قریب پہنچ گیا ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدر کو گراتا ہوا99روپے کی سطح پر جا پہنچا

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر99روپے کے قریب پہنچ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدر کو گراتا ہوا99روپے کی سطح پر جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر یں11پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.77روپے سے بڑھ کر98.88روپے اور قیمت فروخت 98.87روپے سے بڑھ کر98.98روپے ہو گئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.70روپے سے بڑھ کر98.80روپے اور قیمت فروخت 98.90روپے سے بڑھ کر99روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یورو کی قدر میں1.10روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے یورو کی قیمت خرید133.25روپے سے بڑھ کر134.35روپے اور قیمت فروخت 133.50روپے سے بڑھ کر134.60روپے ہو گئی تاہم10پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید168.60روپے سے کم ہو کر168.50روپے اور قیمت فروخت 168.85روپے سے کم ہو کر168.75روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب5،5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سیب یو اے ای درہم کی قیمت فروخت27روپے سے بڑھ کر27.05روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.40روپے سے بڑھ کر 26.45روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :