نوازشریف تو پاکستان کے عوام کے لیڈر ہیں، میں اکیلا ہی طاہرالقاردی کا چیلنج قبو ل کرتاہو ں،عابد شیر علی ، وہ میر ے مقا بلے میں کسی بھی جگہ سے انتخاب لڑلیں یا مناظرہ کر لیں ،عمران خان اور طاہرالقاردی، شیخ رشید کاخواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے جن کی بدولت آمریت کا خاتمہ ہوا اور جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے ۔کارکن جمہوریت کے خلاف سازشوں کرنے والوں کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں گے ،جشن آزادی یکم اگست سے 31اگست تک شان وشوکت سے منایاجائے گا، منفی سیاست کا مردانہ وار مقابلہ کیا جائے گا،طاہرالقاردی کاانقلا ب ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں، خصوصی گفتگو

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء)وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے طاہر القاردی کی طرف سے وزیراعظم میاں نواز شریف کو مناظر ے کاچیلنج کر نے سوال پر کہا کہ نوازشریف تو پاکستان کے عوام کے لیڈر ہیں میں اکیلا ہی طاہرالقاردی کا چیلنج قبو ل کرتاہو ں وہ میر ے مقا بلے میں کسی بھی جگہ سے انتخاب لڑلیں یا مناظرہ کر لیں ،عمران خان اور طاہرالقاردی، شیخ رشید کاخواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے جن کی بدولت آمریت کا خاتمہ ہوا اور جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے ۔

کارکن جمہوریت کے خلاف سازشوں کرنے والوں کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں گے ۔ جشن آزادی یکم اگست سے 31اگست تک شان وشوکت سے منایاجائے گا،خفیہ ہاتھ اس وقت سرگرم ہیں،گزشتہ چار ماہ میں ہو نے والے واقعات کے تانے بانے ایک طرف ہی جاتے ہیں، قوم سازشوں عناصر کے عزائم کو خوب جانتے ہیں ‘غیر ملکی ایجنڈے کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

منفی سیاست کا مردانہ وار مقابلہ کیا جائے گا،طاہرالقاردی کاانقاب ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ،14اگست کوسونامی مارچ نہیں ہوگاصرف پاکستانی قوم جشن آزادی منائے گی اورپنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری میں سرخرروں ہوگی۔ عوام نے نفاق پسند سیاسی قیادت کے ایجنڈے کومستردکردیا ۔

حکومت کی اپنی آئینی مدت پوری ہونے سے یقیناجمہوریت اورمعیشت مضبوط ہوگی ۔ قوم کی دعاؤں اوروفاؤں سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے امکانات واضح ہوتے جارہے ہیں۔آئی ڈی پیزہمارے مہمان ہیں ،ان کی میزبانی اوربحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت اورقومی مفادات کی قیمت پرسیاست کرناہرگز جائزنہیں ہے ۔عابد شیرعلی نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت کے ساتھ ہے ملک وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور انشااللہ بہت جلداس کے فوائید عام پاکستانی تک پہنچانا شروع ہو جائیگے لاکھوں افراد کو روز گار میسر ہوگا، انہوں کے کہاکہ ا نشاء اللہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کی بھر پورکوشش جاری ہیں قوم جلد خوشخبری ملے گی ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پارٹی ورکروں کے مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے جلد ملاقات کی جائے گی ۔