برطانیہ میں سفارتکاروں پرالزامات ان کی بیویوں نے برطانیہ میں پناہ لینے کے لئے عائد کیے،وزارت خارجہ

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء)وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سفارتکاروں پرالزامات ان کی بیویوں نے برطانیہ میں پناہ لینے کے لئے عائد کیے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے سفارتکاروں پر زیادتی اور بچوں کے اغوا کا الزام عائد کیاگیا تھا،ہائی کمیشن آف پاکستان ان الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہناہے کہ زیادتی کیس میں دونوں خواتین برطانیہ میں مستقل رہائش کی خواہش مند تھیں ، تاہم ان کے شوہروں نے اسے مسترد کردیا ، جس کے بعد یہ الزامات عائد کیے گئے۔

ایک بیان میں تسنیم اسلم کاکہناتھا کہ یہ معاملہ گھریلو جھگڑے کا ہے۔خاتون بچوں کو اپنے ساتھ رکھنے کے مطالبے کو مسترد کیے جانے پرشوہر پر اغوا کا الزام بھی لگایا گیا۔ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس نے پاکستان سے سفارتکاوں کے استثنیٰ سے متعلق پوچھا، سفارتی استثنیٰ کے تحت میزبان ملک سفارتی عملے سے پوچھ گچھ روک دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :