اسلام آباد ائرپورٹ پر امریکی شہری سے پستول برآمد ہونے پر گرفتاری ، امریکی سفارتخانے کے رابطہ کرنے پر رہائی بھی مل گئی، ولیم جونز ا بو ظہبی کے راستے امریکہ روانہ ہوگیا

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) اسلام آباد ائرپورٹ پر امریکی شہری سے پستول برآمد ہونے پر گرفتاری ، امریکی سفارتخانے کے رابطہ کرنے پر رہائی بھی مل گئی ۔ ولیم جونز ا بو ظہبی کے راستے امریکہ روانہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد سے بذریعہ ابو ظہبی امریکہ جانے والی پروازکے مسافر ولیم جونز کے سامان کی تلاشی لی اس دوران اس سے 30بور پستول ، میگزین اور 15گولیاں برآمد کرلی تھیں اور اسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کی گئی جس دوران ولیم جونز نے بتایا کہ وہ امریکی سفارتخانے میں ٹرینر ہے بعد ازاں امریکی سفارتخانے کے حکام نے ولیم جونز کے حوالے سے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ امریکی فوجی اور سفارتی اہلکار ہے جس پر اے ایس ایف نے امریکی شہری کو رہا کردیا وہ براستہ ابو ظہبی اسی پرواز پر امریکہ روانہ ہوگیا اس حوالے سے امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ولیم جونز کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات حاصل کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :