ملک بھر میں آج لاکھوں فرزندان اسلام مساجد میں اعتکاف بیٹھیں گے

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:08

اسلام آباد،فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء)ملک بھر میں آج لاکھوں فرزندان اسلام مساجد میں اعتکاف بیٹھیں گے ،فیصل آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگ20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اوررات عبادت کے بعد نماز فجر کے متصل بعد خیموں میں داخل ہوں گے۔

عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا ۔فیصل آباد شہر کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے چند دن پہلے سے انتظامات کوحتمی شکل دینے کاکام جاری ہے۔ فیضان مد نیہ ،جامع رضویہ جھنگ بازار، گول مسجدغلام محمدآبادسمیت جماعة الدعوة کے مرکز خیبر نشاط آباد میں بھی گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی سینکڑوں افراد اعتکاف پر بیٹھیں گے۔رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف کریں گے۔