آنے والے دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا ، وزارت پانی و بجلی کی وفاقی حکومت کو رپورٹ

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) وفاقی وزارت پانی و بجلی نے وفاقی حکومت کو ایک رپورٹ ارسال کر دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا جسکو عید الفطر کے تعطیلات میں روکنا ناممکن ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کو منٹری کی طرف سے ایک رپورٹ ارسال کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جس کی بڑی وجہ مون سون میں معمول سے کم بارشیں اور ایک پاور پلانٹ بند ہونے کیو جہ سے بجلی کی رسد میں کمی کا امکان ہے اس کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف کے واضح احکامات کے باوجود اس وقت ملک بھر میں سمری افطاری اور نماز تراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور وفاقی حکومت نے عید کے تین دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا ایک اور دعوی بھی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :