فلسطین اور کشمیر میں متعدد یکسانیت پائی جاتی ہیں ، سید علی گیلانی ، ہتھیار اور طاقت ہوتی تو دل و جان سے فلسطینی بھائیوں کی معاونت کو پہنچتے ، خطاب

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں متعدد یکسانیت ہے جس میں ایک دونوں خطوں پر غاضبانہ قبضہ اور حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

سرینگر میں ایک اسرائیل مخالف ریلی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور زمینی آپریشن کے نتیجے میں سینکڑوں مزید معصوم انسانی جانوں کی قربانیاں اورلاکھوں افراد بے گھر ہونگے انہوں نے کہا کہ اسرائیل غیر قانونی ریاست ہے جو کہ سازش کے نتیجے میں وجود میں آئی اس سازش میں امریکہ ، برطانیہ اور بھارت ملوث تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس طاقت اور اختیارہوتا تو ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی دل و جان سے مددکیلئے پہنچے تاہم اس وقت ہم خود بھارت کا جبر اور مظالم سہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور دوسری بھارت نواز شریف جماعتیں اسرائیل مخالف مظاہرے صرف ووٹ بینک سیاست کے تحت کررہی ہیں جبکہ حقیقت میں ان کی ہمدردیاں بھارت نواز اسرائیل کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :