پنجاب حکومت کا کوئلے سے چلنے والے6چھوٹے بجلی گھرقائم کرنیکافیصلہ،جلی گھر لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، ملتان اور شیخوپورہ میں قائم کئے جائیں گے،پنجاب میں بجلی گھر قائم کرنے کیلئے 6مقامات کی نشاندہی پہلے ہی کر لی گئی ہے‘شہباز شریف

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء )پنجاب حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوئلے سے چلنے والے چھوٹے بجلی گھر قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کیا گیابجلی گھر لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، ملتان اور شیخوپورہ میں قائم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بجلی گھر ایسی جگہوں پر قائم کئے جائیں جہاں بنیادی سہولیات دستیاب ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بجلی گھر قائم کرنے کے لئے چھ مقامات کی نشاندہی پہلے ہی کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :