شمالی وزیرستان میں پنجابی طالبان کے مرکز پر امریکی ڈرون حملہ، 6عسکریت پسند ہلاک

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:02

دتہ خیل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء)شمالی وزیرستان میں پنجاب طالبان کے مرکز پر امریکی ڈرون حملے میں 6عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقہ ڈوگا مڈاخیل میں امریکی جاسوس طیارے نے پنجابی طالبان کے زیر استعمال ایک کمپاوٴنڈ پر 2 میزائل داغے جس میں پنجابی طالبان کے 6ارکان ہلاک ہو گئے حملے کے بعد علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔