14اگست کوآزادی مارچ کی خودقیادت کروں گا،عمران خان ،10لاکھ افرادکواسلام آبادلاوٴں گا،پنجاب پولیس نے ہمارے کارکنوں پربندوق اٹھائی توانہیں نہیں چھوڑوں گا،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعہ 18 جولائی 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 14اگست کوآزادی مارچ کی خودقیادت کروں گا،10لاکھ افرادکواسلام آبادلاوٴں گا،پنجاب پولیس نے ہمارے کارکنوں پربندوق اٹھائی توانہیں نہیں چھوڑوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 11مئی کے انتخابات میں ریکارڈدھاندلی ہوئی ،ہم نے دھاندلی کوقبول نہیں کیاتھا،ہم نے چارحلقوں میں تصدیق کرنے کوکہالیکن حکومت خوفزدہ ہے ،ان حلقوں میں تصدیق نہیں کراناچاہتی ،ہم نے ہردروازہ کھٹکھٹایاہمیں انصاف نہیں ملا،اس لئے اب سڑکوں پرآنے کافیصلہ کیاہے ،جب تک انتخابی سسٹم ٹھیک نہیں ہوتاملک کے مسائل حل نہیں ہونگے ۔

دھاندلی سے اقتدارمیں آنے والے ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اورشہبازشریف کی دولت ملک سے باہران کے کاروبارملک سے باہراوردوسروں کوکہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کرانے والوں کااحتساب ہوگاتوآئندہ دھاندلی نہیں ہوسکتی ،جوجماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابی سسٹم ٹھیک ہوانہیں تحریک انصاف کاساتھ دیناچاہئے ،اگرہم دھاندلی کوقبول کریں گے توہمارامستقبل تاریک ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :