طاہر القادری نے عمران خان کے مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ مستر د کر دیا

جمعہ 18 جولائی 2014 08:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طا ہرالقادری نے عمران خان کے مڈٹرم انتخا بات کے مطالبے کو مستر د کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طا ہر القادری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مڈ ٹرم انتخابات کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتا کیونکہ مڈ ٹرم انتخابات حکومت کو سیاسی شہید بنانے کے مترادف ہوں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان جس نظام کا حصہ ہیں میں ان کے خلاف ہوں پاکستان میں موجودہ مسائل کا واحد حل صرف انقلاب ہے ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہو۔