پنجاب بھر میں عیدالفطر پر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز،سیکورٹی پلان تیار

جمعہ 18 جولائی 2014 07:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)پنجاب میں عیدالفطر پر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز دے دی گئی ، عید سے پہلے ہاسٹل ، گیسٹ ہاوٴسز کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا ، سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے عید پر سیکیورٹی کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اہم شخصیات کو کسی بھی جگہ جانے سے پہلے کلیئرنس لینا ہوگی۔ مشکوک افراد کو شناخت کی تصدیق نہ ہونے پر فوری طور پر حراست میں لے لیا جائیگا۔ عید سے پہلے تمام ہاسٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں رہنے والوں کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائیگا ، پنجاب میں عیدالفطر کے روز موبائل سروس بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :