وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ملاقات، قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال،مسلح افواج پر فخر ہے، پوری قوم ان کی پشت پر ہے،نواز شریف

جمعہ 18 جولائی 2014 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود نے ملاقات کی جس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

دوطرفہ ملاقات میں قومی و علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے کہ جس طرح ملک و قوم کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دہشت گردی کا خاتمہ کررہے ہیں۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔