عوام شیخ ر شید ‘ طاہر القادری اور چوہدریوں کی بازی گری کو جان چکے ہیں،پرویز رشید، تین کا ٹولہ جس کے ساتھ ہوتا ہے اسے ڈبوتا ہے،افغا ن صدر خصوصی اختیارات استعمال کر تے ہو ئے صحافی فیض اللہ کو رہا کریں، انشااللہ فیض اللہ عید اپنے بچوں کے ساتھ منائیں گے، پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 جولائی 2014 07:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام شیخ ر شید ‘ طاہر القادری اور چوہدریوں کی بازی گری کو جان چکے ہیں تین کا ٹولہ جس کے ساتھ ہوتا ہے اسے ڈبوتا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عوام شیخ رشید‘ طاہر القادری اور چوہدری برادران کی بازی گری کو جان چکے ہیں اور اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے یہ تین کا ٹولہ جس کے ساتھ بھی ہوتا ہے اسے ڈبو دیتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری برادران شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہر القادری کی بازی گری عوام جان چکے ہیں ،افغانستان کے صدر خصوصی اختیارات استعمال کر تے ہو ئے صحافی فیض اللہ کو رہا کرے انشااللہ فیض اللہ عید اپنے بچوں کے ساتھ منائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیشنل پریس کلب کے باہر صحافیوں کے مظاہرے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے عوام عدلیہ کے فیصلوں کو احترام کر نا اپنا فریضہ سمجھتا ہے جس طرح پاکستان میں سپریم کورٹ کی عدالتوں نے اپنا احترام کرا یا ہے

انہوں نے کہا کہ افغان صدر اپنے خصوصی اختیارات استعمال کر تے ہوئے فیض اللہ کی رہائی کے احکامات صادر فر مائیں کیونکہ ہم دوسروں کے قوانین کا احترام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں متعین سفیر نے افغان کے وزیر داخلہ سے رابطہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ فیض اللہ کو 6جولائی کو گرفتار کیا گیا اور انشااللہ فیض اللہ عید سے پہلے پاکستان پہنچ جائے گا حکومت ان کی رہائی میں بھر پور کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے نے اگر سستی کی تو پوچھ گچھ ہوگی وزارت خارجہ صحافی کی رہائی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر ے گا انہوں نے کہا جس طرح میڈیا کے لوگ ایک جگہ اکٹھے ہیں میڈیا ہاوسز کے مالکان بھی اکٹھے ہوں تو خوشی ہوگی انہوں نے ٹیکنالوجی کے آنے سے میڈیا جبرسے آزاد ہو چکی ہے اب وقت تبدیل ہو چکا ہے

متعلقہ عنوان :