نجی ٹورآپریٹرزکے حوالے سے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعدکوئی فیصلہ کریں گے ،سردارمحمدیوسف ،سپریم کورٹ کے سابق فیصلوں کے مطابق حج پالیسی مرتب کی ہے ،سعودی عرب میں سرکاری عازمین کیلئے رہائش گاہیں لے لی گئی ہیں ،جلدان کاجائزہ لینے کیلئے دورہ کروں گا،ابوعاکف سعیدحج آپریشن مکمل ہونے تک ڈی جی کے عہدے پربرقراررہیں گے ،اپنے امورمیں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کروں گا،امسال تقریباًاڑھائی لاکھ میں سرکاری حج ہوگا،بیس سے پچیس ہزارروپے حاجیوں کوواپس کریں گے ، صحافیوں کے اعزازمیں افطارڈنرسے خطاب ،میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 17 جولائی 2014 07:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکے حوالے سے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعدکوئی فیصلہ کریں گے ،سپریم کورٹ کے سابق فیصلوں کے مطابق حج پالیسی مرتب کی ہے ،سعودی عرب میں سرکاری عازمین کیلئے رہائش گاہیں لے لی گئی ہیں ،جلدان کاجائزہ لینے کیلئے دورہ کروں گا،ابوعاکف سعیدحج آپریشن مکمل ہونے تک ڈی جی کے عہدے پربرقراررہیں گے ،اپنے امورمیں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کروں گا،امسال تقریباًاڑھائی لاکھ میں سرکاری حج ہوگا،بیس سے پچیس ہزارروپے حاجیوں کوواپس کریں گے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیں صحافیوں کے اعزازمیں دیئے گئے افطارڈنرسے خطاب اوربعدازاں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکے حوالے سے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کاجائزہ لیکرحتمی فیصلہ کریں گے ،فی الوقت لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول ہوگئی ہے البتہ اسے تفصیلی نہیں دیکھ سکے ۔

انہوں نے کہاکہ حج پالیسی 2014ء سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے ،ہم آئین وقانون کے پابندہیں اوراسی کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایک روزمیں ایک لاکھ ستائیس ہزاردرخواستیں موصول ہوناحکومتی پالیسیوں پرعوام کااعتمادہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں سرکاری عازمین کیلئے رہائش گائیں مکمل کرلی گئی ہیں ،ان کے جائزے کیلئے جلدمعائنہ کمیٹی سعودی عرب کادورہ کریگی ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ معائنہ کمیٹی رمضان کے بعدرہائش گاہوں کادورہ کریگی ،جبکہ وہ رواں ماہ ہی سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے ۔

ایک اورسوال پرانہوں نے کہاکہ چھ ہزارکے لگ بھگ بینکوں سے ایک روزمیں ایک لاکھ ستائیس ہزاردرخواستیں وصول ہوئی ہیں اورجودرخواستیں 10:9منٹ تک ملیں انہیں سرکاری سکیم کیلئے منتخب کیاگیاہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ امسال سستہ حج کروارہے ہیں جوکہ تقریباًاڑھائی لاکھ میں ہوگااورسرکاری عازمین کوکم ازکم بیس سے پچیس ہزارواپس کریں گے جبکہ سرکاری عازمین کوکھانہ بھی حکومت فراہم کریگی اوراس سلسلے میں ان سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جائیگی۔

ایک اورسوال پرانہوں نے کہاکہ حج سیزن شروع ہوچکاہے اورابوعاکف سعیدجن کی بطورڈائریکٹرحج مدت مکمل ہوچکی ہے لیکن وہ حج آپریشن کے مکمل ہونے تک اپنے فرائض سرانجام دیں گے ،اس کے بعداس پوسٹ پرتقرری کرنے یانہ کرنے کافیصلہ کیاجائیگا۔انہوں نے مزیدبتایاکہ 54پرائیویٹ ٹورآپریٹرزسے شکایات موصول ہونے پرصرف ایک کمپنی کوجرمانہ عائدکیاگیاالبتہ کسی کمپنی کوآج تک بلیک لسٹ نہیں کیاگیا۔اورجس کمپنی کے خلاف شکایات موصول ہوئی اس کاکوٹہ بھی بطورجرمانہ مس کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :