چوہدری شجاعت پرویزالٰہی و شیخ رشید کی طاہرالقادری سے ملاقات ،عیدکے بعدفیصلہ کن راوٴنڈ شروع،حکومت سے نجات کی تاریخ کااعلان جلدکردیاجائیگا، شیخ رشید، حکومت 14اگست کوناجائزفائدہ نہ اٹھائے 14اگست کوکبھی پریڈنہیں ہوئی،چوہدر ی شجاعت

جمعرات 17 جولائی 2014 07:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویزالٰہی اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے لاہورمیں عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پرغورکیاگیا،ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ طاہرالقادری سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں ،عیدکے بعدفیصلہ کن راوٴنڈہوگا،حکومت سے نجات کی تاریخ کااعلان جلدکردیاجائیگا،انقلاب اورجمہوریت کے تمام لوگ اکٹھے ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

چوہدر ی شجاعت حسین نے کہاکہ حکومت 14اگست کوناجائزفائدہ نہ اٹھائے جب سے پاکستان بناہے 14اگست کوکبھی پریڈنہیں ہوئی ،فوجی پریڈ23مارچ کوہوتی ہے ،انقلاب اس ظلم کے خلاف ہے جوماڈل ٹاوٴن میں ہواتھا۔عوامی مارچ کیئلے تمام جماعتوں کواکٹھاکریں گے۔

متعلقہ عنوان :