جشن آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں پریڈ ، وزیراعظم اور آرمی چیف شرکت کرینگے

جمعرات 17 جولائی 2014 07:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء) چودہ اگست جشن آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں پریڈ ہوگی ، وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے جشن آزادی کی دو ہفتے کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی اور چودہ اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جشن آزادی کی تقریب میں افواج پاکستان کی پریڈ ہوگی جس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اس تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزراء کے علاوہ اہم شخصیات شرکت کرینگے۔