شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، غیر ملکیو ں سمیت 20 افراد ہلاک، 5 زخمی، امریکی ڈرون طیارے نے دتہ خیل میں ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا، دونوں تباہ،علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری علا قہ مکینو ں میں خو ف و ہرا س، وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ تھا

جمعرات 17 جولائی 2014 07:25

دتہ خیل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں غیر ملکیو ں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ذرا ئع کے مطا بق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے علا قہ مکینو ں میں سخت خو ف و ہرا س پھیل گیاہے

ذرا ئع کے مطا بق ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ، حملے کے بعد علاقے میں پانچ ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقے میں شدید خوف وہراس بھی پھیل گیا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں اس سے قبل بھی متعدد ڈرون حملے ہو چکے ہیں جن میں ملکی اور غیر ملکی دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی آتی رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے جبکہ رواں سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 3 ہوگئی۔