تحریک انصاف نے عام انتخابا ت کے نتائج تبدیل کرنے والوں کے نام بتا دیئے

بدھ 16 جولائی 2014 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء) تحریک انصاف نے عام انتخابا ت کے نتائج تبدیل کرنے والوں کے نام بتا دیئے۔ منگل کی شام تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کے بیسمنٹ میں حکومت نے نادرا کے تین ایسے بندے بٹھا رکھے ہیں جو شناختی کارڈ کی کاپیوں کے ساتھ نتائج تبدیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے ان افراد میں کرنل (ر) خالد،ذیشان بٹ اور جنید شامل ہیں جو نادرا کے ڈیٹا کے ذریعے انتخابات کے نتائج تبدیل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :