یورپی یونین مبصرین نے عمران کے دھاندلی بارے الزامات مسترد کر دئیے،خواجہ آصف

بدھ 16 جولائی 2014 08:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے مبصرین نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دھاندلی کے حوالے سے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نقل مکانی کرنے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے بنوں گئے اور وہ دوبارہ بھی جائیں گے۔ایک اور بیان میں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان انتخابات کومتنازعہ بناکر جمہوری نظام کو کمزور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں لوگوں کی حمایت سے بنتی ہیں کسی ایک شخص کی خواہش پر نہیں۔وزیرریلوے نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں جہاں وہ حکومت میں ہے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :