ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں مضبوط کرانا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی ، آصف زرداری بھی 2013 ء کے انتخابات کو شفاف نہیں مانتے اور ہمارا موقف درست مانتے ہیں، آصف علی زرداری اور ہر وہ جماعت جو ہمارے موقف کو مانتی ہے آزادی مارچ میں شریک ہو،سابق صدر کے بیان پر ردعمل

بدھ 16 جولائی 2014 08:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں مضبوط کرانا چاہتے ہیں آصف زرداری بھی 2013 ء کے انتخابات کو شفاف نہیں مانتے اور ہمارا موقف درست مانتے ہیں آصف علی زرداری اور ہر وہ جماعت جو ہمارے موقف کو مانتی ہے آزادی مارچ میں شریک ہو سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف علی زرداری بھی 2013 ء کے انتخابات کو شفاف نہیں مانتے اور ہمارے اس موقف کو تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں ایک آزاد اور شفاف انتخابی نطام ہو انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا مقصد انتخابی اصلاحات اور نظام میں بہتری ہے ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں آصف علی زرداری ہمارے موقف کو درست مانتے ہیں تو انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی آزادی مارچ میں شریک ہوں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ان تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دیتی ہے جو ہمارے موقف کی تائید کرتے ہیں۔