شکیل آفریدی کی کسی دوسرے صوبے کی جیل منتقلی کی درخواست مسترد کردی گئی

منگل 15 جولائی 2014 07:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء) وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے کے جرم میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دوسرے صوبے کی جیل منتقل کرنے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست مسترد کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سینٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کے دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر عمل در آمد سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جوابی مراسلے میں صوبائی حکومت کو لکھا ہے کہ سینٹرل جیل پشاور کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے چند روز قبل ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کے دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے کے لئے درخواست کی تھی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے سینٹرل جیل پشاور میں دو سال پورے ہوگئے ہیں اور صوبائی حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیشر نظر وفاقی حکومت کو کئی مرتبہ درخواستیں کی ہیں کہ انہیں ملک کے کسی دوسرے صوبے کی محفوظ جیل میں منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :