آزادی محاذ والے سیاسی مسخرے ہیں جو ملک میں کوئی انقلاب نہیں لاسکتے ،مولانا فضل الرحمن ،حکومت خوف ذدہ نہ ہو،جمہوریت کو ہمیشہ ناکام تجربے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، حکومت شمالی وزیرستان سے لاکھوں آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے،میڈیا سے بات چیت

منگل 15 جولائی 2014 07:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی محاذ والے سیاسی مسخرے ہیں جو ملک میں کوئی انقلاب نہیں لاسکتے حکومت خوف ذدہ نہ ہو یہ بات انہوں نے سوموار کی شام ملتان میں قادری حنیف جالندھری کے مدرسہ خیر المدارس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو ہمیشہ ناکام تجربے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

ملک میں جمہوریت کو چلنے دیا جائے اور جب تک اسٹیبلشمنٹ آئین کے تابع نہیں ہوگی ڈیل کی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن و امان ہمارا داخلی مسئلہ ہے اس کیلئے ہمیں عالمی اتحاد سے الگ ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری جارحیت کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر مسلمہ امہ کو ایک صف پر کھڑا ہونا ہوگا انہو ں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے اور دشمن تحلیل کرنے کا ایک ہی راستہ ہے جو جرگے کے سوا کچھ نہیں

انہو ں نے مشرف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مشرف کا معاملہ میڈیا کا معاملہ ہے میرا س معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں میڈیا جانے مشرف جانے انہو ں نے سانحہ لاہور کے حوالے سے کہا کہ سانحہ لاہور افسوسناک واقعہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہو ں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے آزادی محاذ سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی عمران خان کی مخالفت میں انہو ں نے کہا کہ میں مسلمانوں کا نمائندہ ہوں او روہ یہودیوں کے نمائندے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تاہم ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنے کی طرف جانا چاہیے انہوں نے کہاکہ حکومت شمالی وزیرستان سے لاکھوں آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے۔