مشرف کے ساتھ پیپلز پارٹی نے کو ئی ڈیل نہیں کی ،مشرف کے خلاف موا خذے کی تحریک کا مسودہ تیا ر کیا تو خوف زدہ ہوکر پرویز مشرف نے خود استعفی دیدیا ،سید خورشید احمد شاہ ،پیپلز پارٹی حکومت میں شامل نہیں ہو رہی اپوز یشن میں بیٹھ کر جمہوریت کا دفاع کریں گے، میڈیا سے گفتگو

منگل 15 جولائی 2014 07:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ کو ئی ڈیل نہیں ہو ئی تھی ہم نے مشرف کے خلاف موا خذے کی تحریک کا مسودہ تیا ر کیا تو خوف زدہ ہوکر پرویز مشرف نے خود استعفی دیدیا ہم نے باہر اس لیے جانے دیا کیونکہ اس کو استثنی حاصل تھا ،پیپلز پارٹی حکومت میں شامل نہیں ہو رہی اپوز یشن میں بیٹھ کر جمہوریت کا دفاع کریں گے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر ہم حکومت میں شامل ہوگئے تو جمہوریت کا دفاع کون کرے گا اپوزیشن میں بیٹھ کر حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ پیپلز پارٹی نے کو ئی ڈیل نہیں کی ہم نے مواخزے کی تحریک کا مسودہ تحریک تیا ر کیا تو انہوں نے خود بخود استعفی دے سابق حکومت نے پرویزمشرف کو باہر اس لیے جانے دیا انہیں استثنی حاصل تھا