ارسلان افتخار ، عمران خان کیخلاف ریفرنس رواں ہفتے سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجیں گے،سپیکر 30دن میں اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے، ذرائع

پیر 14 جولائی 2014 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جولائی۔2014ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف ریفرنس رواں ہفتے سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجیں گے جو 30دن میں اس کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کاغذات نامزدگی اور 2007ء میں سپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس کی نقول حاصل کرنے کے بعد اب یہ ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کے پاس بھیجیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 30 دن تک اس پر فیصلہ دیں گے ورنہ یہ معاملہ خودبخود الیکشن کمیشن کے پاس آجائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن خود فیصلہ کرے گا