یوم انقلاب کی تاریخ کو بدلنا نا ممکن ہو گا،قوم انتظار کرے تاریخ کا اعلان جلد ہو گا ، طاہر القادری،حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ان کے اقتدار کی موت نوشتہ دیوار ہے، انقلاب کی کال کے بعد لٹیرے اقتدار کے ایوانوں سے باہر ہوں گے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تھانوں کا ریکارڈ بد لا جارہا ہے سب جانتے ہیں ایسا پنجاب کے چھوٹے نمرود کے حکم پر ہو رہا ہے،پارٹی عہدیداران کے اجلاس کے موقع پر گفتگو

پیر 14 جولائی 2014 07:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جولائی۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ یوم انقلاب کی تاریخ کو بدلنا نا ممکن ہو گا،قوم انتظار کرے تاریخ کا اعلان جلد ہو گا ،حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ان کے اقتدار کی موت نوشتہ دیوار ہے، انقلاب کی کال کے بعد لٹیرے اقتدار کے ایوانوں سے باہر ہوں گے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تھانوں کا ریکارڈ بد لا جارہا ہے سب جانتے ہیں ایسا پنجاب کے چھوٹے نمرود کے حکم پر ہو رہا ہے، پنجاب کے نمرود کیلئے تو ایک مچھر ہی کافی ہے، حکومت بوکھلا کر باہر سے پیسہ آنے کی چھان بین پر لگی ہے ،قوم حکمرانوں سے سوال کرتی ہے بیرون ملک سے پیسہ پاکستان لانا جرم ہے یا ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانا جرم ہے؟،FBR اور IB اس قومی جرم پر متحرک کیوں نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد،راولپنڈی سے آئے ہوئے PATکے ہزاروں عہدیداران کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کیا 14لاشیں گرانا اور 100افراد کو گولیوں سے چھلنی کرنا جمہوریت ہے؟کیا آئین پاکستان شہریوں کے قتل عام کی اجازت دیتا ہے ۔کیا آئین کہتا ہے کہ مقتولوں کی FIR نہ کاٹی جائے ؟ وزیر اعلیٰ پنجاب محض اخلاقی طور پر بھی مستعفیٰ نہیں ہوئے ۔

غریبوں کو حقوق دینے والے 40آرٹیکل معطل ہیں،حکمرانوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب 20کروڑ عوام کی آواز ہے اور یہ آ کر رہے گا۔14شہیدوں کا خون پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ وقت کے ہٹلر اور مسو لینی کو خون کے ایک ایک قطرے کا قصاص دینا ہو گا ۔معصوم لوگوں کی لاشیں گرا کر یہ اقتدار بچا نہیں سکتے۔غریبوں کے محلے اجاڑنے والے اپنے محلات کو ہر گز نہ بچا سکیں گے ۔قوم انقلاب کی تیاری کرے لٹیروں کو اب جدہ یا کسی اور ملک میں جگہ نہیں ملے گی اب یہ رائے ونڈ محل سے سیدھے جیل جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :