ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ کا حکم دینے والے ایس پی سکیورٹی سلمان علی خان اور گن مین عابد حسین کی عبوری ضمانتیں منظور

اتوار 13 جولائی 2014 07:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)ماڈل ٹاؤن میں مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دینے والے ایس پی سکیورٹی سلمان علی خان اور انکے گن مین عابد حسین کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں ۔ ہفتہ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت نے ملک آصف جاوید ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد ایس پی سکیورٹی سلمان علی خان اور گن مین عابد حسین کی ایک ایک لاکھ مچلکوں کے عوض 19جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فیصل ٹاؤن پولیس سے 19جولائی کو واقعہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :