حجرہ شاہ مقیم سے گولہ بارود اور خود کش جیکٹس سمیت پکڑے جانے والے دہشت گردوں کاتعلق القاعدہ سے جا نکلا،خفیہ ایجنسیوں کے تفتیشی سیل میں مرکزی دہشت گرد آزاد خان نے القاعدہ ہیڈ کوارٹر میرانشاہ سے دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کی

اتوار 13 جولائی 2014 07:36

حجرہ شاہ مقیم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء )حجرہ شاہ مقیم سے گولہ بارود اور خود کش جیکٹس سمیت پکڑے جانے والے دہشت گردوں کاتعلق القاعدہ سے جا نکلا،خفیہ ایجنسیوں کے تفتیشی سیل میں مرکزی دہشت گرد آزاد خان نے القاعدہ ہیڈ کوارٹر میرانشاہ سے دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کی ،قرض کی رقم ادا کرنے کی خاطر دہشت گردتنظیم القاعدہ سے تعلق جوڑا ، ماہ صیام اور عید الفطر کے دورانیہ میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کا ٹاسک سونپا گیا تھا،گرفتار دہشت گرد کے انکشافات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اور خفیہ سرکاری ایجنسیوں نے دو خطرناک دہشت گردوں کا سراغ لگا کر گزشتہ روز حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں ڈھاری مراڑاں والی داخلی راجووال سے ایک دہشت گرد شان ولد منشاء مراڑ کودہشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال کیا جانے والا گولہ بارود ،خود کش جیکٹس ،ہینڈ گرنیڈ،ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز،اور ڈیٹو نیٹرسمیت گرفتار کیا جبکہ اسکے انکشاف پر خفیہ ایجنسیوں نے انتہائی سرعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی و انتہائی خطرناک دہشت گر د آزاد خان جس کا تعلق نواحی گاؤں جھجھ سے بتایا جاتا ہے کو بھی گرفتار کر لیا ،

انتہائی با وثوق ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ دہشت گرد آزاد خان نے خفیہ ایجنسی اہلکاروں کے سامنے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اسکے ذمہ دولاکھ قرض کی رقم تھی جسکی ادائیگی کیلئے اسنے کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق قائم کر کے میرانشاہ سے باقاعدہ دہشت گردی کی دس روز تک تربیت حاصل کی اوروہ دہشت گردوں سے معاوضہ حاصل کرتا رہا ،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد آزاد خان متعدد بار میرانشاہ گیا اور وہ دہشت گردی کی سنگین کاروائیوں میں ملوث ہوسکتا ہے جبکہ پولیس ذرائع سے یہ بھی معلوم ہو اہے کہ گرفتار دہشت گرد وں نے رواں ماہ صیام اور عید الفطر کے دورانیہ میں اہم مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر تباہی مچانا تھی۔

متعلقہ عنوان :