تین دہائیوں میں پاکستان آبادی میں دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائیگا،رپورٹ

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)پاکستان میں ہر آنے والی حکومت آبادی پر کنٹرول کی منصوبہ بندیوں کے دعوے کرتی رہی۔مگر کوئی عملی نتیجہ نظر نہ آیا۔آبادی بڑھنے کی شرح یہی رہی تو تین دہائیوں میں پاکستان آبادی کے لحاظ سے چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ جائے گا۔بڑھتی آبادی سے آگاہی کے عالمی دن پر رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی آبادی اس وقت 20 کروڑ کے قریب ہے.اس میں اضافے کی شرح 2 اعشاریہ 2فیصد جبکہ پنجاب میں 2 اعشاریہ آٹھ تین فیصد ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ آبادی کیاثرات براہ راست لوگوں کی معاشی حالت پر پڑ رہے ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ حکومت کے پاس نہ وسائل ہیں نہ انفراسٹرکچر۔ این جی اوزبھی بڑے پیمانے پر کام نہیں کرسکتیں .حکومت کے بڑے بڑے دعوے تو آئے روز سنتے رہتے ہیں ،یہ اعتراف بھی موجود کہ محکمے کو خاطر خواہ فنڈز نہیں ملے ،کوئی قومی پالیسی بھی نہیں۔ بہبود آبادی کیلئے اقدامات کی کمی خواتین کی صحت اور عوام کے معیار زندگی کو بھی پسماندہ رکھتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ بہبود آبادی کا محکمہ بنے کئی سال بیت گئے مگر نہ آبادی کنٹرول ہوسکی اور نہ ہی بہبود آبادی کے کسی جامع پروگرام پر عمل شروع ہوسکا

متعلقہ عنوان :