حکومت پنجاب نے بیرون ملک جانیوالے سرکاری ملازمین پر کلیئرنس کی پابندی کو44 سال بعد ختم کر دیا ، بھارت جانے والوں کو سپیشل برانچ سے کلیئرنس لینا ہوگی

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)حکومت پنجاب نے بیرون ملک جانیوالے سرکاری ملازمین پر کلیئرنس کی پابندی کو44 سال بعد ختم کر دیا ۔نوٹیفکیشن جاری ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کو اگر کسی مصروفیات یا کام کے باعث بیرون ملک جانا ہوتا تو اسے سپیشل برانچ سے کلیئرنس لینا ہوتی تھی جس کے بعد وہ بیرون ملک سفر کر سکتا تھا ۔گزشتہ روز جمعہ کو پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین پر عائد 44 سالہ پابندی ختم کر دی تاہم جو لوگ بھارت جانا چاہئیں تو ان کو سپیشل برانچ سے کلیئرنس لینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :