یوسف رضا گیلانی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو ئی ہو گی اسمیں مسلم لیگ ن کا کوئی لینا دینا نہیں،پرویز رشید، ہم اس کو غیر آئینی سمجھتے ہیں، پرویز مشرف کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی حکومت 14اگست کو ڈی چوک میں جلسہ کر ے گی، اس کا فیصلہ ایک سال پہلے کیا تھا عمران خان یوم آزادی کو یوم فساد نہ بنائیں اور ہٹ دھرمی سے باز آجائیں ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی پرویز مشرف کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو ئی ہو گی اس میں مسلم لیگ ن کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ہم اس کو غیر آئینی سمجھتے ہیں پرویز مشرف کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی حکومت 14اگست کو ڈی چوک میں جلسہ کر ے گی اس کا فیصلہ ایک سال پہلے کیا تھا عمران خان یوم آزادی کو یوم فساد نہ بنائیں اور ہٹ دھرمی سے باز آجائیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی اسٹیبلشمنٹ سے اپنی ڈیل ہوئی ہوگی ہم نے پرویز مشرف کی رہائی کے حوالے کو ئی وعدہ نہیں کیا اور نہ اس وعدے کی ہم پر پاسداری بنتی ہےانہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 14اگست کو حکومت یوم آزادی کی تقریب جو ش و جزبے سے منائے گی اور ضرب عضب کے حوالے سے فوج کے ساتھ اظہار یکجحتی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ 14اگست کو تقریب میں وزیر اعظم خطاب کر یں گے عمران یوم آزادی کو یوم فساد نہ بنائیں ملک کی ترقی کے لیے حکومت کا ہاتھ بٹائیں دھرنوں سے ملک کی کوئی خدمت نہیں ہو تی