وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات،قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال،چوہدری نثار نے شمالی وزیرستان آپریشن اور شہباز شریف نے متاثرین کے امداد کے حوالے سے نوازشریف کو بریفنگ دی

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے شمالی وزیرستان متاثرین کی امداد سے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں چوہدری نثار نے شمالی وزیرستان آپریشن اور شہباز شریف نے متاثرین کے امداد کے حوالے سے نوازشریف کو بریفنگ دی ۔