امریکا کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ پر اعتمادکا اظہار ، پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی پر کوئی تشویش نہیں نہ ہی پا کستا ن میں عرا ق جیسی صورتحال ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء) امریکا نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْسے پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی پر کوئی تشویش نہیں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی سے پریس بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا کہ عراق میں شدت پسندوں کی جانب سے ایک یونیورسٹی سے ہلکا ایٹمی مواد قبضے میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

کیا امریکا کو پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر اعتماد ہے ؟ اس سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی پاکستان کے ساتھ کئی امور پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ انسداد دہشت گردی کے معاملات اور دیگر امور پر امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق کسی نئی تشویش سے آگاہ نہیں ہیں۔ اور نہ ہی پا کستا ن میں عرا ق جیسی صورتحا ل ہے،تر جما ن کا کہنا تھا کہ پا کستا ن کے ایٹمی اثا ثے محفو ظ ہا تھو ں میں ہیں اور ان کا سیفٹی معیا ر ایک بہتر ین اور منظم معیار تصور ہو تا ہے ۔