پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی حریت رہنماؤں کو افطار ڈنر کی دعوت

جمعہ 11 جولائی 2014 05:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جولائی۔2014ء ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کشمیری حریت رہنماؤں کورواں ماہ کی انیس تاریخ کو افطار ڈنر کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

جن حریت رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے ان میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی، کْل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، پروفیسر عبد الغنی بٹ، محمد یٰسین ملک ، شبیر احمد شاہ، بلال غنی لون اور آغا سید حسن الموسوی شامل ہیں۔