سونامی مارچ اور دھرنے دینے سے انقلاب نہیں آئے گا ،مولانا فضل الرحمان

جمعہ 11 جولائی 2014 05:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جولائی۔2014ء)سونامی مارچ اور دھرنے دینے سے انقلاب نہیں آئے گا، اس امر کا اظہار جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام (ف)ضلع ساہیوال کے راہنماؤں مفتی محمد عثمان، قاری محمد طاہررشیدی، مولانا عبدالرزاق مجاہد کی قیادت میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سونامی مارچ کے دعوے داوں نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے صوبائی حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور قبائلی پناہ گزینوں کو مالی امداد اور انتظامات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کی خبر لیں اگر تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو جمعیت علائے اسلام (ف) نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور کارکنوں کو پارٹی کی کال کا انتظار کرنا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :