پاکستان اور ترکمانستان کا توانائی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 11 جولائی 2014 05:35

بشکک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جولائی۔2014ء)پاکستان اور ترکمانستان نے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ ترکمانستان میں تائپی گیس پائپ لائن منصوبے کے سلسلے میں ا جلاس کیلئے آئے ہوئے پاکستان کے وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو یہاں ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی مخامی دوف سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

مقامی صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے تجارت ، معیشت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے اور ہم تائپی گیس پائپ لائن سمیت دیگر بڑے علاقائی منصوبوں میں آپ کے ساتھ ہیں ۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان گیس کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون چاہتا ہے اور اس سلسلے میں وہ تائپی گیس پائپ لائن منصوبے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے اس امید کااظہار کیا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کیلئے مفید ثابت ہوگا اور اس سے وسطی و جنوبی ایشیا کی صورتحال پر مثبت اثرات پڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے مجموعی سیاسی اور اقتصادی تعلقات کا منظر نامہ تبدیل ہوجائے گا ۔