چوہدری برادران، شیخ رشید اور طاہر القادری کے پاس مایوسی کے سوا کچھ نہیں، خواجہ آصف،نواز شریف سیاست میں ہر آزمائش سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں،ر آئندہ بھی ان کے خلاف کی جانے والی ہر سازش ناکام ثابت ہو گی ، وزیر دفاع کا بیان

جمعرات 10 جولائی 2014 07:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء ) وزیرادفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران، شیخ رشید اور طاہر القادری جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ان کے پاس مایوسی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین، پرویز الہی، شیخ رشید اور طاہر القادری جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ان کے پاس مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف سیاست میں ہر آزمائش سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں، وہ تمام تر سازشوں کے باوجود 3 بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ان کے خلاف کی جانے والی ہر سازش ناکام ثابت ہو گی ۔