امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور پاکستان منتقلی کیلئے حکومت انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہی ہے،چوہدری نثار کی فوزیہ صدیقی سے بات چیت

جمعرات 10 جولائی 2014 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور پاکستان منتقلی کیلئے حکومت انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی اور امریکہ میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن منتقلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں اپنی فیملی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے فوزیہ صدیقی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان قوم کی بیٹی کی وطن منتقلی کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔