تمام ارکان اسمبلی سے 30ستمبر تک اپنے اور اہل خانہ کے اثاثو ں کی تفصیلات طلب،اثاثے جمع نہ کرانے اور غلط بیانی کرنے پر ممبران کی رکنیت معطل کردی جائے گی،کاغذات جمع کرانے سے انکار پر تین سال قید یا 5000 روپے جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے

جمعرات 10 جولائی 2014 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان اسمبلی سے ان کے اور ان کے خاندان کے تمام اثاثوں کی تفصیلات 30ستمبر تک طلب کرلی ہیں،مقررہ تاریخ تک اثاثے جمع نہ کرانے اور غلط بیانی کرنے پر ممبران کی رکنیت معطل کردی جائے گی یا پھر تین سال قید یا 5000 روپے جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں ارکان پارلیمنٹیرین اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کو 30ستمبر تک اپنے اور خاندان کے اثاثے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،مقررہ تاریخ تک اثاثے جمع نہ کرانے والے ممبران کے خلاف کارروائی ہوگی اور ان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ ممبران جو اثاثے دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ظاہر نہیں کریں گے انہیں تین سال قید یا پھر5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،یا یہ دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ممبران اسمبلی مقررہ تاریخ تک کسی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے اثاثے جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :