بھارت کو سب سے بڑا خطرہ پاکستان کیساتھ لگنے والی سرحد سے ہے‘ جنرل بکرم سنگھ،آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں دہشت گردی کا رخ بھی کشمیر کی جانب موڑا جاسکتا ہے‘ بیان

بدھ 9 جولائی 2014 07:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کو سب سے بڑا خطرہ پاکستان کیساتھ لگنے والی سرحد سے ہے‘ دراندازی میں اضافے کا خدشہ ہے‘ آئندہ آنے والے ماہ فوج کیلئے کٹھن ثابت ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ سرحد پر خطرات بدستور جاری ہیں لیکن ملکی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ پاکستان کیساتھ لگنے والی سرحد سے ہے کیونکہ سرحد پار دراندازوں کی بھاری تعداد لانچنگ پیڈز پر مامور ہے اور صرف اور صرف موقع کی تلاش میں ہیں کہ انہیں کشمیر میں گھسنے کا موقع مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہورہی ہے اس کے باوجود بھی کشمیر میں امن کو خطرات درپیش ہیں جن میں سب سے بڑا خطرہ سرحد پار دراندازی کا ہے جسے کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

سرحد پار دراندازی میں بھری اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے جنرل بکرم سنگھ نے ریاست میں تعینات فوج کیلئے الرٹ جاری کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں فوج کیلئے آئندہ مہینے کئی طرح سے کٹھن ہوں گے کیونکہ دراندازی میں اضافہ ہوگا اور اس صورت میں زیادہ سے زیادہ مجاہدین اس پار داخل ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں جبکہ پاکستان میں دہشت گردی کا رخ بھی کشمیر کی طرف موڑا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف فوج کے آپریشن جاری ہیں اور ہوسکتا ہے کہ ان میں سے بیشتر دہشت گرد کشمیر میں دراندازی کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے کشمیر کے اندر امن و امان کو خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :