وزیراعظم سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ملاقات، آئی ڈی پیز کی امداد سے متعلق بریفنگ‘ ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال،نقل مکانی کرنے والوں کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں، نواز شریف

بدھ 9 جولائی 2014 06:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ملاقات‘ وزیراعظم کو آئی ڈی پیز کی امداد سے متعلق بریفنگ‘ ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی دوطرفہ ملاقات میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو نقل مکانی کرنے والوں کیلئے فنڈز کے اجراء اور ان کی مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ نقل مکانی کرنے والوں کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔