شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن،سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری‘ 13 دہشت گرد ہلاک‘ 7 ٹھکانے تباہ

بدھ 9 جولائی 2014 06:53

میرانشاہ/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کی تازہ بمباری میں 13 دہشرت گرد ہلاک جبکہ 7 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے دیگان علاقے میں جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ 7 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔