نوجوان وکلاء بھی سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے تھنک ٹینک میں شمولیت کے خواہشمند ‘ سینکڑوں درخواستیں بھجوا دیں،سابق چیف جسٹس کیلئے سکروٹنی کرنا ایک مشکل امر بن گیا

منگل 8 جولائی 2014 07:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء) نوجوان وکلاء بھی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے تھنک ٹینک میں شمولیت کے خواہشمند ‘ دیوانوں نے سینکڑوں درخواستیں بھجوا دیں۔ سابق چیف جسٹس کیلئے ان کی سکروٹنی کرنا ایک مشکل امر بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو لاہور‘ ملتان ‘ کوئٹہ‘ راولپنڈی ‘ اسلام آباد‘ پشاور سمیت ملک کے انیس شہروں کے نوجوان وکلاء نے تھنک ٹینک میں شمولیت کی درخواستیں ارسال کی ہیں‘ ان درخواستوں کی سکروٹنی شروع کردی گئی ہے جو عید الفطر سے قبل مکمل کرلی جائے گی۔ نوجوان وکلاء کی تھنک ٹینک میں شمولیت کے فیصلے سابق چیف جسٹس خود کریں گے۔